ہمارے گناہ خدا اور ہمارے درمیان جدائی ڈالتے ہیں
ایک دن سب لوگ خدا کے حضور کھڑے ہوں گے۔ خدا محبت کرنے والا خدا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ انصاف پسند منصف بھی ہے۔ وہ سب انسانوں کے گناہوں کے مطابق ان کی عدالت کرے گا۔
گناہ کی سزا موت اور خدا سے ابدی جدائی ہے۔ ایک ایسا مقام جو خدا سے بہت دور ہے۔
پس ہمیں بہت سنجیدہ مسئلہ درپیش ہے۔