آپ خدا کے ساتھ تعلق کیسے بہتر اور مضبوط بنا سکتے ہیں؟
دوسرے تعلقات کی طرح یہاں بھی آپ خدا کو زیادہ بہتر اس وقت جان پائیں گے جب آپ اپنی زندگی اس کے ساتھ مل کر گزاریں گے۔ مندرجہ ذیل نکات آپ کے لیے مدد گار ہوسکتے ہیں۔
- بپستمہ لیجیے۔ بپتسمہ لے کر آپ اعلانیہ ظاہر کرسکتے ہیں کہ آپ کی پرانی زندگی جو یسوع مسیح کے بغیر تھی اب ختم ہو چکی ہے اور نئی زندگی کا آغاز ہو چکا ہے جو یسوع مسیح کے ساتھ ہے۔
- بات چیت کریں خدا کے ساتھ ، اپنی زندگی کے ہر مسئلے کے متعلق۔ خدا کے ساتھ بات چیت ہی کو دعا کہتے ہیں۔
- سنیے خدا کے احکامات، بائبل مقدس پڑھ کر۔ خدا بائبل مقدس کے ذریعے ہم کلام ہوتا ہے۔
- بھروسہ رکھیے خدا پر، اپنی زندگی کی ہر معاملےمیں۔