ہمارے گناہ خدا اور ہمارے درمیان جدائی ڈالتے ہیں

بائبل مقدس بتاتی ہے کہ ہر ایک نے گناہ کیا ہے۔ ہم سب نے کچھ نہ کچھ ایسا کر رکھا ہے جو خدا کی نظر میں غلط ہے۔

"اس لیے کہ سب نے گناہ کیا اور خدا کے جلال سے محروم ہیں۔" (رومیوں 3:23)

"بلکہ تمہاری بدکرداری نے تمہارے اور تمہارے خدا کے درمیان جدائی کردی ہے اور تمہارے گناہوں نے اسے تم سے روپوش کیا ، ایسا کہ وہ نہیں سُنتا۔" (یسعیاہ 59:2)

خدا مقدس اور کامل ہے۔ جہاں خدا ہو وہاں گناہ نہیں رہ سکتا۔ اس لیے خدا کے ساتھ رشتہ ٹوٹا ہوا ہے۔ ہمارے گناہوں نے ہمیں خدا سے جدا کر دیا ہوا ہے۔