حل صرف یسوع مسیح ہے
خدا انسانوں کو سزا نہیں دینا چاہتا۔ وہ ان کے ساتھ تعلق بحال کرنا چاہتا ہے۔ خدا انسان کو اس قدر پیار کرتا ہے کہ اس نے خود ہی ایک حل بھی نکال رکھا ہے۔
اپنی بے پناہ محبت کے سبب، اس نے یسوع مسیح کو اس دنیا میں بھیجا۔ وہ سب سزا جس کے ہم مستحق تھے وہ یسوع مسیح نے خود پر لاد لی۔
یسوع مسیح نے صلیبی موت قبول کر کے اپنی مرضی سے ہماری سزا اپنے اوپر لاد لی۔ یسوع مسیح مردوں میں سے زندہ ہوا۔ اس نے گناہ اور اس کے سبب پیدا ہونے والی موت دونوں پر فتح پائی۔ یوں یسوع مسیح نے انسان اور خدا کے درمیان جدائی کو ختم کردیا ہے۔